شعبہ ثقافتی امور کی خبریں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر اظہار افسوس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر اظہار افسوس

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن اور سابق سیکریٹری جنرل آیت اللہ تسخیری کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ مرحوم اسلام کا درخشاں چہرہ تھے انہوں نے ہمیشہ شیعہ سنی اختلاف کو مٹانے اور مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کی۔
علامہ راجہ ناصر جعفری کے پیغام میں مزید آیا ہے کہ مرحوم نے عالمی سطح پر تعلیمات اہل بیت (ع) کی نشر و اشاعت میں فراوان خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ کئی کتابوں کو تصنیف کیا اور حوزہ علمیہ میں درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا۔
انہوں نے اپنے پیغام کے ذریعے امام زمانہ (عج)، رہبر انقلاب اسلامی اور مرحوم کے اہل خانہ کو تسلیت پیش کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔

آیت اللہ تسخیری خالص اسلام کی بولتی زبان تھے: نبیہ بری

آیت اللہ تسخیری خالص اسلام کی بولتی زبان تھے: نبیہ بری

 لبنان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر، نبیہ بری نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی مجلس اعلیٰ کے رکن اور رہبر انقلاب کے مشیر آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں آیت اللہ تسخیری کو خالص محمدی اسلام کی بولتی زبان اور اتحاد بین المسلمین کا داعی قرار دیا ہے۔
نبیہ بری کے پیغام کا ترجمہ حسب ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم
«ٱلَّذِينَ تَتَوَفَّىٰهُمُ ٱلْمَلَٰٓئِكَةُ طَيِّبِينَ ۙ يَقُولُونَ سَلَٰمٌ عَلَيْكُمُ ٱدْخُلُواْ ٱلْجَنَّةَ بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ»

آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای
رہبر انقلاب اسلامی ایران
قضائے الہی کے سامنے تسلیم ہوتے ہوئے، عالم اسلام کے امور میں آپ کے مشیر اور مجمع جہانی تقریب مذاہب کی اعلیٰ کونسل کے سربراہ آیت اللہ محمد علی تسخیری کے انتقال کی خبر سنی۔
مرحوم خالص محمدی اسلام کی بولتی زبان اور اتحاد بین المسلمین کے پرچمدار تھے، اور پیغمبر اکرم کے اس کلام کے مصداق تھے کہ آپ (ص) نے فرمایا: ’’میری امت کے علما کی مثال آسمان کے ستاروں کی ہے کہ دریاوں اور صحراؤں کی تاریکیوں میں ان سے رہنمائی ملتی ہے اور جب ستارے غائب ہو جاتے ہیں تو راستہ چلنے والے راستے سے بھٹکنے لگتے ہیں‘‘۔
آیت اللہ تسخیری کی رحلت پر آپ کو، ایران کے تمام عوام کو، مرحوم کے اہل خانہ اور مجمع تقریب مذاہب کی اعلیٰ کونسل کو تسلیت و تعزیت پیش کرتا ہوں اور خداوند عالم سے مرحوم کے لیے دعاگو ہوں کہ جنت الفردوس میں انہیں مقام عنایت کرے۔
نبیہ بری
لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر

علامہ طالب جوہری کے انتقال پرملال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا تعزیتی پیغام

علامہ طالب جوہری کے انتقال پرملال پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا تعزیتی پیغام

 چند روز قبل پاکستان کے معروف خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ طالب جوہری اس دار فانی سے دار ابدی کی طرف کوچ کر گئے تھے اس عظیم سانحے پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے جس کا متن حسب ذیل ہے:


بسم الله الرحمن الرحیم
عَن أبي عَبدِ اللّهِ الصادِق(ع) قال: إِذا ماتَ المُؤمِنُ الفَقيه ثُلِمَ في الإِسلامِ ثُلمَة لاَ يَسُدُّها شَيء.
ماہر دانشور اور خطیب حجۃ الاسلام و المسلمین الحاج شیخ ’’طالب جوہری‘‘ کی موت نے پاکستان میں تمام اہل بیت(ع) کے چاہنے والوں کو سوگوار کر دیا۔
مرحوم مغفور کہ جنہوں نے برصغیر اور نجف اشرف کے ممتاز دینی علماء سے کسب علم کیا تھا اپنے علم کو اسلامی معارف کی تبلیغ اور مکتب قرآن و عترت کے فروغ کی راہ میں استعمال کر دیا۔
مرحوم طالب جوہری کی تقاریر کہ جو اسلامی تعلیمات کے استحکام اور مذہب اہل بیت (ع) کی حقانیت کے دفاع میں عظیم کردار رکھتی تھیں ہمیشہ لوگوں کے ذہنوں اور یادوں میں باقی رہیں گی اور مرحوم کے لیے بارگاہ رب العزت میں مناسب زاد و توشہ ہوں گی۔
اس ناقابل جبران نقصان کی امام زمانہ  - ارواحناله الفداء – نیز برصغیر کے علماء، پاکستان کے شیعوں، ان کے چاہنے والوں اور خصوصا مرحوم کے اہل خانہ کو تسلیت  پیش کرتے ہیں اور مرحوم کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں۔
وانا لله وانا الیه راجعون
رضا رمضانی
۵ جولائی ۲۰۲۰

۔۔۔۔۔۔۔

عالمی اہل بیت اسمبلی

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی، ایک عالمی اور غیر سرکاری تنظیم کی حیثیت سے، عالم اسلام کی ممتاز شخصیات کے ذریعے تشکیل دی گئی ہے۔ اہل بیت علیہم السلام کو مرکز فعالیت اس لیے انتخاب کیا گیا ہے کیونکہ اسلامی تعلیمات میں قرآن کریم کے ہمراہ، اہل بیت اطہار علیہم السلام ایک مقدس مرکزیت کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں تمام مسلمان مانتے ہیں۔

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کا آئین نامہ آٹھ فصلوں اور تینتیس شقوں پر مشتمل ہے۔

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 888950827 (0098-21)
  • 888950827 (0098-21)

ہم سے رابطہ کریں

موضوع
دوستوں کوارسال کریں
خط
1*7=? سیکورٹی کوڈ