سیکریٹری جنرل سے متعلق خبریں

آقائے اختری: مغربی ممالک میں دینداری زیادہ قابل قدر ہے/ یورپ کے شیعہ امام زمانہ(عج) کے قیام کے علمبردار ہوں گے

آقائے اختری: مغربی ممالک میں دینداری زیادہ قابل قدر ہے/ یورپ کے شیعہ امام زمانہ(عج) کے قیام کے علمبردار ہوں گے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لندن کے موسسہ لبیک یا زھرا(س) کے اراکین کے ایک گروہ کہ جو زیارت کی غرض سے ایران آئے ہوئے ہیں نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری سے تہران میں ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے اس ملاقات میں یورپی ممالک کے رہنے والے مسلمانوں کی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے کہا: جان لیجئے آپ کا دیندار ہونا ہماری دینداری سے زیادہ قابل قدر اور اہمیت کا حامل ہے اس لیے کہ ہم ایسے سماج میں زندگی بسر کر رہے ہیں جس میں سب کے سب مسلمان ہیں ہم بہت آسانی سے اپنے دینی وظائف انجام دیتے ہیں جہاں جاتے ہیں لوگ ہمیں سلام کرتے ہیں ہمارا احترام کرتے ہیں لیکن آپ لوگ صرف اپنے دین کی وجہ سے اذیت ہوتے ہیں آپ لوگوں کا مزاح اڑایا جاتا ہے کبھی آپ کے دینی مراکز اور مساجد پر حملہ کیا جاتا ہے اسکول، کالج، یونیورسٹیوں اور دیگر عمومی جگہوں پر آپ کو بری نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور دھشتگردوں کے جرائم کی وجہ سے آپ مسلمانوں کو بھی دھشتگرد کہا جاتا ہے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے بعض روایات سے استناد کرتے ہوئے واضح کیا: آپ نے جو کافر ملکوں میں اپنے دین کی حفاظت کی ہے اس کی بہت زیادہ اہمیت ہے، روایت میں آیا ہے کہ آخری زمانے میں جو شخص دیندار ہو گا وہ گویا ایسے ہے جیسے اس نے آگ کا انگارا اپنی ہتھیلی پر اٹھایا ہوا ہو۔ یعنی اس دور میں دین کی حفاظت کرنا اس قدر مشکل ہے۔ شاید اس حدیث سے مراد ایران اور پاکستان میں دینداری نہ ہو بلکہ برطانیہ، یورپ اور امریکہ مراد ہوں۔

انہوں نے مزید امام صادق علیہ السلام نے ایک روایت کر بیان کیا کہ امام صادق علیہ السلام کے ایک صحابی مدینہ میں امام کے پاس آئے۔ امام نے فرمایا میں نے سنا ہے کہ تم اپنے علاقے میں مجلس برپا کرتے ہو اور ہمارے فضائل بیان کرتے ہو امام حسین علیہ السلام کے لیے گریہ کرتے ہو۔ کہا: جی یابن رسول اللہ(ص)، امام نے فرمایا: میں ان مجلسوں کو بہت پسند کرتا ہوں۔ حجت الاسلام محمد حسن اختری نے اس روایت کو بیان کرنے کے بعد کہا: آپ لوگ ان ملکوں میں موسسہ لبیک یا زہرا(ع) کے تحت مجالس اور دینی جلسوں کا انعقاد کرتے ہیں ان سے امام زمانہ (عج) کا دل خوش ہوتا ہے۔

انہوں نے مغرب میں معارف اسلام اور تعلیمات اہل بیت(ع) کو پھیلانے کی روشوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے ملکوں میں اسلام مخصوصا حجاب پر جو اعتراضات کئے جاتے ہیں انہیں ہمارے پاس بھیج سکتے ہیں تاکہ ہم ان کے جواب لکھ کر آپ کو دیں اور آپ انہیں وہاں کے لوگوں کے درمیان تقسیم کریں۔

آقائے اختری نے آخر میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہم سب امام زمانہ(عج) کے قیام کے دن کا انتظار کر رہے ہیں، کہا: کافر ملکوں میں اپنے دین کی حفاظت کرنے والے آپ لوگ حقیقت میں امام زمانہ (عج) کے سپاہی ہیں اور جب امام قیام کریں گے تو ان ملکوں میں آپ ان کے علمبردار ہوں گے۔

اس ملاقات کے شروع میں موسسہ لبیک یا زہرا کی کارکن محترمہ ام فروہ نے لندن میں موسسہ کی سرگرمیوں کی رپورٹ پیش کی۔

یمن کے مظلوم عوام کے لیے انسان دوستانہ امداد رسانی کرنے والے مخیرین کی میٹنگ محسن رضائی: یمن میں ہیضہ کی بیماری اسرائیلی بموں سے پھیلی ہے/ اختری: ہزاروں بچوں کی جانیں بچانا ہمارا فرض ہے

یمن کے مظلوم عوام کے لیے انسان دوستانہ امداد رسانی کرنے والے مخیرین کی میٹنگ محسن رضائی: یمن میں ہیضہ کی بیماری اسرائیلی بموں سے پھیلی ہے/ اختری: ہزاروں بچوں کی جانیں بچانا ہمارا فرض ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے مظلوم عوام کے لیے انسان دوستانہ امداد رسانی کرنے والے مخیرین نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے مرکزی دفتر میں ایک میٹنگ کر کے امداد رسانی کے طریقہ کار پر غور و خوض کیا۔
اس میٹنگ میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محسن رضائی اور امام صادق (ع) فلاحی ادارے کے سربراہ محمود لولاچیان کے علاوہ دیگر مخیرین حضرات بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے یمن کے عوام کی مدد کرنے والے مخیر حضرات اور اداروں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تاکید کی کہ یمن کے مظلوم عوام سعودی عرب کی طرف سے جاری جنگ کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں ہیضہ کی بیماری کی وجہ سے ہزاروں بچوں کی جانیں خطرے میں ہیں جن کو بچانا ہمارا فرض ہے۔
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری جنرل نے یمن کے بحران کے حوالے سے کہا کہ فلسطین میں ۷۰ سال سے جنگ جاری ہے لیکن جتنا نقصان یمن کو اس دو تین سالہ جنگ میں ہو چکا ہے وہ فلسطین سے کہیں زیادہ ہے یمن کی مظلومیت فلسطین سے قابل موازنہ نہیں ہے اس لیے کہ جب فلسطین کے کسی خطے میں کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو پوری دنیا باخبر ہوتی ہے اور اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہوتے ہیں لیکن یمن میں کیا ہو رہا ہے دنیا کو خبر ہی نہیں اور نہ کوئی آل سعود کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر رہا ہے۔
ڈاکٹر رضائی نے کہا کہ ایک جانب سے یمن پر اقتصادی اور معیشتی محاصرہ ہے اور کوئی باآسانی یمن کے عوام کو امداد فراہم نہیں کر سکتا اور دوسری طرف یمن میں وبا اور ہیضہ کی بیماری ہزاروں انسانوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالے ہوئے ہے جو یقینا اسرائیل کے بموں کی وجہ سے پھیلی ہے جو اسرائیلی بم سعودیہ نے اس ملک پر استعمال کئے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ اس وقت تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ یمن کی مدد کے لیے آگے بڑھیں اور آل سعود پر دباؤ ڈالیں تاکہ یمن پر جاری معیشتی محاصرہ ہٹایا جائے اور اس ملک کے مظلوم عوام تک اشیائے خورد و نوش اور دوائیں پہنچائی جائیں۔

واضح رہے کہ یمن میں پھیلی ہیضے کی بیماری اور ہزاروں بچوں کی جانوں کو اس بیماری سے بچانے کی غرض سے تاہم اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے خیر افراد اور اداروں سے متعدد میٹنگیں کی ہیں اور ان سے امداد وصول کرنے کے بعد یمن کے مظلوم عوام تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

 

یمن کے عوام کو امداد رسانی کرنے والے مخیرین سے میٹنگ
محسن رضائی: یمن میں وبا ممکن ہے اسرائیل کے بموں سے پھیلی ہو
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ یمن کے مظلوم عوام کو انسان دوستانہ امداد رسانی کرنے والے مخیرین نے اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے مرکزی دفتر میں ایک میٹنگ کر کے امداد رسانی کے طریقہ کار کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس میٹنگ میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محسن رضائی اور امام صادق (ع) فلاحی ادارے کے سربراہ محمود لولاچیان کے علاوہ دیگر مخیرین حضرات بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے یمن کے عوام کی مدد کرنے والے مخیر حضرات اور اداروں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں تاکید کی کہ یمن کے مظلوم عوام سعودی عرب کی طرف سے جاری جنگ کی وجہ سے سخت مشکلات سے دوچار ہیں وبا کی بیماری کی وجہ سے ہزاروں بچوں کی جانیں خطرے میں ہیں جن کو بچانا ہمارا فرض ہے۔
تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری جنرل نے یمن کے بحران کے حوالے سے کہا کہ فلسطین میں ۷۰ سال سے جنگ جاری ہے لیکن جتنا نقصان یمن کو اس دو تین سالہ جنگ میں ہو چکا ہے وہ فلسطین سے قابل موازنہ نہیں ہے یمن کی مظلومیت فلسطین سے قابل موازنہ نہیں ہے اس لیے کہ جب فلسطین کے کسی خطے میں کوئی حادثہ پیش آتا ہے تو پوری دنیا باخبر ہوتی ہے اسرائیل کے خلاف مظاہرے ہوتے ہیں لیکن یمن میں کیا ہو رہا ہے دنیا کو خبر ہی نہیں اور کوئی آل سعود کے خلاف صدائے احتجاج بلند نہیں کر رہا ہے۔
ڈاکٹر رضائی نے کہا کہ ایک جانب سے یمن پر معیشتی محاصرہ ہے اور کوئی باآسانی یمن کے عوام کو امداد فراہم نہیں کر سکتا اور دوسری طرف یمن میں وبا اور ہیضہ کی بیماری پھیل چکی ہے جو یقینا اسرائیل کے بموں کی وجہ سے ہے جو سعودیہ نے اس ملک پر استعمال کئے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ اس وقت تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ یمن کی مدد کے لیے آگے بڑھیں اور آل سعود پر دباؤ ڈالیں تاکہ یمن پر جاری معیشتی محاصرہ ہٹایا جائے اور اس ملک کے مظلوم عوام تک اشیائے خورد و نوش اور دوائیں پہنچائی جائیں۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا بلقان اور مغربی یورپ میں زیر تعمیر سب سے بڑے شیعہ مرکز کا دورہ+ تصاویر

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کا بلقان اور مغربی یورپ میں زیر تعمیر سب سے بڑے شیعہ مرکز کا دورہ+ تصاویر

 اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری جو حالیہ دنوں ترکی کے دورے پر ہیں انہوں نے استنبول میں منعقدہ دو بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کے علاوہ زیر تعمیر ایک ایسے پروجیکٹ کا نزدیک سے جائزہ لیا جو ترکی کا سب سے بڑا شیعہ پروجیکٹ اور مرکز ہے۔
انہوں نے استنبول میں زیر تعمیر اس ثقافتی اور تعلیمی مرکز کا جائزہ لینے کے بعد کہا کہ اس وقت عالم اسلام کو اسلام کی صحیح اور خالص تعلیمات کی ضرورت ہے۔
علامہ اختری نے مزید کہا: یہ مرکز استنبول کے شیعوں اور اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کے لیے باعث افتخار ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ جلد از جلد پایہ تکمیل کو پہنچے۔
 واضح رہے کہ بلقان اور مغربی یورپ میں واقع شیعوں کا سب سے بڑا زیر تعمیر یہ مرکز ۵۵ ہزار مربع میٹر کے رقبے پر واقع ہے جو ایک جامع مسجد، قرآنی اور دینی تعلیم کے لیے مدرسہ، اخبار اور ٹی وی چینلز کے دفاتر پر مشتمل ہے۔

تصویری رپورٹ/ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی سے وابستہ جرائد اور رسالوں کے مسئولین کی میٹنگ

تصویری رپورٹ/ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی سے وابستہ جرائد اور رسالوں کے مسئولین کی میٹنگ

 اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری کی موجودگی میں اسمبلی سے وابستہ جرائد اور مجلات کے مسئولین کی قم میں اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امور میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں مجلہ رسالۃ الثقلین بزبان عربی کے مسئول محمود صرائر، مجلہ پیام ثقلین بزبان انگریزی کے مسئول راستی تبار، مجلہ ہادی ماسک بزبان گجراتی کے تعلیم رضا جعفری، مجلہ مودت بزبان سندھی کے نائب علی کمیلی، مجلہ زینب بزبان اردو کے تصور عباس، مجلہ مریم بزبان ہندی کے رضوی، مجلہ کوثر زبان ہسپانوی کے جواد کاملی، مجلہ مصباح الہدیٰ اور طوبی بزنان ہندی و اردو کے سید فائز باقری، مجلہ گنجینہ بزبان فارسی کے حسینی عارف، مجلہ انتظار بزبان بنگالی کے محمد انور الکبیر، اخبار انصاف بزبان فارسی اور پشتو کے سید محسن سجادی، مجلہ نوائے علم بزبان اردو کے سید افتخار علی جعفری، مجلہ بشارت بزبان فارسی کی محترمہ غفاری نے شرکت کی۔ نیز اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے عہدیدار حجۃ الاسلام و المسلمین محمد سالار، شعبہ ثقافتی امور کے عہدیدار ایمانی مقدم، سیکرٹری جنرل کے مشیر سید منذر حکیم، شعبہ مجلات کے عہدیدار معدنی پور بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔ قابل ذکر ہے کہ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی براہ راست یا جزوی طور پر دنیا کے کونے کونے میں مختلف زبانوں میں چھپنے والے ۳۰ جریدوں کی حمایت کرتی ہے۔

تصویری رپورٹ؛ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں قم میں اہل البیت(ع) کالج کا افتتاح

تصویری رپورٹ؛ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کی موجودگی میں قم میں اہل البیت(ع) کالج کا افتتاح

اتوار, 16 جولائی 2017

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل البیت(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی سے وابستہ اسلامی اسلامی کالج آج بروز سنیچر (۱۵،۷ ۲۰۱۷) کو اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین محمد حسن اختری کی موجودگی میں ایک تقریب کے دوران افتتاح کیا گیا۔ اس افتتاحی تقریب میں اسمبلی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ آقائے محمد سالار، شعبہ ثقافتی امور کے سربراہ ایمانی مقدم اور لبنان و شام میں اسمبلی کے نمائندے موسوی تبریزی بھی موجود تھے۔

موصل کی آزادی پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کی عراقی وزیر اعظم کو مبارک باد پیش

موصل کی آزادی پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل کی عراقی وزیر اعظم کو مبارک باد پیش

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام و المسلمین

محمد حسن اختری نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کو اپنے پیغام کے ذریعے موصل کی آزادی اور

دھشتگرد ٹولے داعش کے مقابلے میں فوج کو حاصل ہوئی کامیابی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عراق کی دلیر اور شجاع قوم نے مرجعیت کی رہبری میں ان تمام

پروپگنڈوں کو ناکام بنا دیا جو اتحاد، دینی استقلال اور عزت و سربلندی کو نشانہ بنا رہے تھے۔


حجۃ الاسلام و المسلمین آقائے اختری نے کہا کہ میں عراق کے بہادر مجاہدوں، مرجعیت کے فرزندوں اور اس

ملک کی شجاع فوج کو سلام پیش کرتا ہوں اور ان شہیدوں پر درود بھیجتا ہوں جنہوں نے اس ملک کی

سالمیت اور کامیابی کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔


انہوں نے کہا عراق کی کامیابیاں ان لوگوں کے لیے بہت بڑا دچکا ہے جو عراق کو ایک کمزور ملک سمجھ

بیٹھے تھے لیکن اب دھشتگردوں کی حمایت کرنے والوں کے پاس سوائے شرمندگی کے اور کچھ نہیں بچا

ہے۔

جنت البقیع کے مسمار شدہ مزار کی پرانی تصویر کی رونمائی+ تصاویر

جنت البقیع کے مسمار شدہ مزار کی پرانی تصویر کی رونمائی+ تصاویر

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آٹھ سال قبل اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل حجۃ السلام و المسلمین محمد حسن اختری نے جنت البقیع کے قبرستان اور چار اماموں کے روضے کی بے مثال تصویر کی رونمائی کی۔
جنت البقیع کی یہ پرانی تصویر جو استنبول یونیورسٹی کی لائبریری نے اسمبلی کو بھیجی تھی کو ایک فریم میں بند کروا کر تہران میں اسمبلی کے دفتر میں اسکی رونمائی کی۔
یہ تصویر ۱۳۰۳ ہجری قمری بمطابق ۱۸۸۶ میلادی کی ہے جسے ترکی کے سلطان عبد الحمید دوم نے اپنے ذاتی آرشیو میں رکھا ہوا تھا اور بعد میں اسے استنبول یونیورسٹی کی لائبریری میں منتقل کر دیا گیا۔
یہ تصویر اس دور کی ہے جب حرمین شریفین عثمانی ترکوں کے زیر تولیت تھا اور اس دور میں جنت البقیع میں پائی جانے والی ائمہ طاہرین کی قبروں پر روضے بنے ہوئے تھے جنہیں بعد میں سعودی وہابیوں نے مسمار کر دیا۔

<<  1 2 [34 5  >>  

عالمی اہل بیت اسمبلی

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 888950827 (0098-21)
  • 888950827 (0098-21)

ہم سے رابطہ کریں

موضوع
دوستوں کوارسال کریں
خط
8+6=? سیکورٹی کوڈ