آیت اللہ رمضانی: اربعین حضرت مہدی (عج) کے ظہور کے لیے ایک تاریخی اجتماع اور عمل ہے

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ہر ایک کو اربعین کے عظیم اجتماع کو بہترین طریقے سے ایک عظیم روحانی، سیاسی، سماجی اور ثقافتی مشق بنانے کی کوشش کرنی چاہئے کہا: اربعین ظہور حضرت مہدی (عج) کے لیے ایک تاریخی اجتماع اور عمل ہے۔

اہل بیت (ص) نیوز ایجنسی - ابنا - کے مطابق آیت اللہ "رضا رمضانی" نے ایام اربعین میں کربلا میں گیلان کے موکب نور الزہرا(س) میں موجود زائرین اربعین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: اگر کوئی الہی رنگ میں رنگ جائے تو وہ دائمی اور ہمیشگی ہو جاتی ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اربعین کی ثقافت پر کام اور تحقیق کی جانی چاہیے کہا: اس سال لوگوں کی پرجوش موجودگی کی وجہ سے ہم نے اربعین میں ایک بڑے ہجوم کا مشاہدہ کیا۔ اگر اس پیدل مارچ کا سلسلہ عاشور سے شروع ہو جائے اور اربعین تک چلتا رہے اور زائرین کربلا میں زیادہ دیر تک نہ رہیں تو بہت ساری مشکلات حل ہو جائیں گیں۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران اور عراق کے عہدیداروں کو عاشور کے بعد سے زائرین کی آمد و رفت کے لیے سہولیت مہیا کرنا چاہیے کہا: سب کو اس راہ میں کوشش کرنا چاہیے کہ اربعین کا یہ عظیم اجتماع ایک بہترین معنوی، سیاسی، سماجی اور ثقافتی اجتماع میں بدل جائے۔
آیت اللہ رمضانی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دنیا میں اربعین حسینی کے اجتماع کا کوئی مثل و نظیر نہیں ہے کہا: اس کے باوجود ہم صہیونی میڈیا کی جانب سے اربعین نیوز کے بائیکاٹ کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جرمنی، انگلستان وغیرہ میں اگر 15 لوگ اکٹھے ہو جائیں تو یہ خبر پوری دنیا میں نشر ہو جائے گی، لیکن ہمیں بین الاقوامی میڈیا میں اس 20 ملین مارچ کی کوئی خبر یا رپورٹ نظر نہیں آتی۔
اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے اربعین کے روحانی اجتماع کے انسانی زندگی کی تاریخ میں بے مثال ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے واضح کیا: مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع حج میں بیس سے تیس لاکھ افراد تک محدود ہوتا ہے۔ لیکن اربعین میں کروڑوں کی تعداد میں یہ اجتماع ایک بڑا واقعہ ہے۔
انہوں نے کہا: اربعین کا جغرافیائی دائرہ پوری دنیا پر محیط ہے اور متعدد ممالک کے زائرین کی موجودگی دنیا کے لیے ایک عظیم پیغام ہے۔
آیت اللہ رمضانی نے مزید یہ بیان کیا کہ اربعین حسینی کی زیارت کو صحیح طریقے سے بیان کیا جائے: حضرت زینب (س) اور حضرت زین العابدین (س) نے دربار یزید میں مختصر مدت میں واقعہ عاشورا کی دقیق، گہری اور جامع عکاسی کر کے عظیم انقلاب برپا کیا۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل نے عظیم تاریخی واقعات کو بیان کرنے اور ان میں تحریف کو روکنے کی ضرورت پر تاکید کی اور کہا: دفاع مقدس ایک عظیم واقعہ تھا جو ہم پر مسلط کیا گیا تھا لیکن اہم یہ ہے کہ ہم اس کو صحیح طریقے سے بیان کرنے پر قادر ہوں۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اربعین حسینی کے دوران عزاداروں کا ایک بہت بڑا سیلاب خاص طور پر نوجوان نسل کی جانب سے ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام سے عقیدت کا اظہار کرتا نظر آتا ہے کہا: بعض اوقات اربعین کے اس ماحول میں صحیح طریقے سے رہنمائی نہیں کی جاتی ہے۔ اس تناظر میں رہنمائی کرنے والے حلقوں کے سربراہان کو اپنا فرض ادا کرنا چاہیے۔
آیت اللہ رمضانی نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ اربعین کی تقریب کے وقار کو سمجھنا چاہیے مزید کہا: یہ نہ کہا جائے کہ ہر شخص جیسے چاہے عزاداری کرے۔ خرافات کی روک تھام کی جانی چاہئے اور ہمیں امام حسین (ع) کی عزاداری کی مجالس میں غلط چیزوں کے رواج پیدا کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہیے۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مزاحمت کے رہنما حاج قاسم سلیمانی موجودہ دور میں اربعین حسینی کی عظیم تحریک کے بانی تھے، واضح کیا: ہمیں اربعین کی ظاہری شکل کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی معنوی شکل پر بھی کام کرنا چاہیے اور صحیح رہنمائی کرنا چاہیے۔
آیت اللہ رمضانی نے عراقی عوام کی مہمان نوازی اور اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے حکام کی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا: اربعین پیدل مارچ کی آمادگی اس طرح کی جانی چاہیے کہ زائرین کی عزت افزائی ہو۔
اہل بیت (ع) عالمی مجلس کے سکریٹری جنرل نے اربعین کو حضرت مہدی (ع) کے ظہور کے لیے ایک تاریخی اجتماع اور واقعہ قرار دیا اور مزید کہا: اربعین کی طرح دینے، اربعین کی طرح بننے، عاشورا کی فکر، عاشورہ کی زندگی اور عاشورا کی موت حاصل ہونا چاہیے۔
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امام حسین (ع) کا نظام الہی نظام کو فروغ دے رہا ہے، واضح کیا: ہمیں امام حسین (ع) کی ولایت کو مکمل طور پر قبول کرنا چاہیے۔
اہل بیت (ع) عالمی اسبملی کے سکریٹری جنرل نے مزید کہا: اگر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ وہ حضرت مہدی (ع) کا انتظار کرنے والوں میں سے ہے تو اسے امام حسین (ع) کی محبت، معفرت اور اطاعت کا اندازہ لگانا چاہئے۔

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

مجمع جهانی اهل‌بیت (ع)

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
2+3=? کد امنیتی