سویڈن میں قرآن کریم کی توہین کی مذمت میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا بیان

چهارشنبه, 31 فروردين 1401

نفرت پھیلانے اور مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے یہ طریقے انسانی معاشروں میں مخالفانہ جذبات اور تفرقہ کو ہوا دیتے ہیں اور آزادانہ اقدار اور انسانی عقائد کی توہین کرتے ہیں جو صرف انتہا پسندوں کے مفاد میں ہے۔

"سویڈن" میں انتہا پسندوں کی جانب سے قرآن کریم کی شان میں ایک بار پھر توہین کئے جانے کی مذمت میں، اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

اس بیان کا مکمل متن حسب ذیل ہے:


بسمہ تعالیٰ

سویڈن کی ایک سیاسی جماعت کی طرف سے قرآن کریم کی توہین کے حوالے سے گستاخانہ اقدام نے بالخصوص رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے میں تمام مسلمانوں اور حریت پسند انسانوں کے دلوں کو زخمی کر دیا۔

تقریباً دو ارب لوگوں کے عقائد پر کھلا حملہ اور ان کے دین اور آسمانی کتاب کی توہین قابل برداشت ہے نہ خاموش رہنے کے قابل۔ یہ حرکت پچھلی مکروہ اور نفرت انگیز کوششوں، جیسا کہ کارٹون اور فلموں کے ذریعے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس مقام کی توہین کی گئی، کا اعادہ ہے۔

اس قسم کی غیر معقول اور انتہا پسندانہ حرکتیں در حقیقت نسل پرستانہ اور نفرت انگیز حرکتوں کی عکاسی کرتی ہیں جو امت اسلامیہ کے جذبات کو بھڑکانے کے علاوہ نفرت اور تشدد کو ہوا دیتی ہیں اور بقائے باہمی کی دعوت اور عالمی امن کے حصول کی تحریک کو خطرے میں ڈالتی ہیں۔

نفرت پھیلانے اور مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے یہ طریقے انسانی معاشروں میں غصے اور تفرقہ کی آگ بھڑکاتے ہیں، انسانی اقدار اور آزادی پسند تصورات کی توہین کرتے ہیں اور یہ صرف انتہا پسندوں اور متشدد لوگوں کے مفاد میں ہیں۔

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی اس مذموم اور غیر انسانی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے سویڈن کی حکومت اور پارلیمنٹ سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ایک قانون پاس کرکے مقدس دینی کتابوں اور دینی عقائد کی توہین کو جرم قرار دے اور ایسے واقعات کے اعادہ کا سد باب کرے۔

سویڈن کی حکومت اور دیگر یورپی ممالک کو اس واضح اصول کو تسلیم کرنا چاہیے اور اس کی تصدیق کرنی چاہیے کہ "آزادی اظہار" کے بہانے کسی بھی الہی دین کے مقدسات کی توہین نہیں کی جا سکتی۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
22/4/2022

...........

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

مجمع جهانی اهل‌بیت (ع)

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
4-3=? کد امنیتی