عالمی یوم القدس کے موقع پر آیت اللہ ہادوی تہرانی کا پیغام

چهارشنبه, 07 ارديبهشت 1401

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن نے یوم قدس کے موقع پر پیغام جاری کیا۔

عالمی یوم القدس کے موقع پر آیت اللہ ہادوی تہرانی کا پیغام

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے رکن آیت اللہ مہدی ہادوی تہرانی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

باسمه تعالی

سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا ۚ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ (سوره اسراء، آیه 1)

یوم قدس یوم اسلام اور امام خمینی(رہ) کی دائمی یادگار ہے۔ یوم قدس کا تعلق کسی ایک دھڑے، تحریک یا مذہب و مسلک سے نہیں ہے اور نہ ہی اسے مذہبی اور گروہی نعروں کا آلہ کار بننا چاہیے۔
یوم قدس ان جادوگروں کے جادو کو توڑنے کا دن ہے جو اسلامی اور غیر اسلامی ممالک پر حاکم فرعونوں کی ہڈیوں کے ٹکڑوں سے امید لگائے ہوئے ابھی بھی غاصب اور سفاک صہیونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہیں۔
یوم قدس وہ دن ہے جس نے اس ذلت آمیز معاہدے کو کالعدم قرار دیا جسے ہلکے دماغوں نے صدی کی ڈیل کا نام دیا تھا اور سوائے صدی کی شکست کے انہیں کچھ نصیب نہیں ہوا۔
ہم یوم قدس کی یاد کو ہمیشہ باقی رکھیں گے اور فلسطین کے ارمان کو آگے بڑھانے کے لیے حقیقی اور مجازی دنیا کے امکانات سے فائدہ اٹھائیں گے تاکہ خطے میں غداروں کی دھوم دھام عالمی استکبار اور ناجائز حکومتوں کے حکمرانوں کے ذہنوں کو مسحور نہ کر سکے۔
مہدی ہادوی تہرانی
قم المقدسہ
25 رمضان المبارک 1443

 

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

مجمع جهانی اهل‌بیت (ع)

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
2*5=? کد امنیتی