پاکستان کے شہر پشاور میں دھشتگردانہ واقعہ کی مذمت میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا بیان

شنبه, 14 اسفند 1400

تاریخ سے ثابت ہے کہ شیعہ خالص محمدی اسلام اور مکتب اہل بیت (ع) کی تعلیمات کی پیروی میں کبھی بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث نہیں رہے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے جاری کردہ اپنے بیان کے ذریعے پاکستان کے شہر پشاور میں کئے گئے شیعہ مسجد پر حملے اور نمازیوں کے قتل عام کی سخت مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے بیان کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

 

بسم الله الرحمن الرحیم

«انالله و انا الیه راجعون»

ایک بار پھر اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کا ہاتھ جرائم پیشہ تکفیری دھشتگردوں کی آستین سے باہر نکلا اور پاکستان کے شہر پشاور میں نماز جمعہ کی حالت میں بے گناہ اور مظلوم شیعہ نمازیوں کو خاک و خوں میں غلطاں کر دیا۔ پشاور کی جامع امامیہ مسجد میں اس دھشتگردانہ حملے کے نتیجے میں 60 سے زیادہ افراد شہید اور 200 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔

تاریخ سے ثابت ہے کہ شیعہ خالص محمدی اسلام اور مکتب اہل بیت (ع) کی تعلیمات کی پیروی میں کبھی بھی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث نہیں رہے۔

آج پہلے سے کہیں زیادہ اسلام کی اخلاقی اور فکری جہتوں پر توجہ دینے اور مسلمانوں کے مشترکہ دشمنوں (صیہونیت اور عالمی استکبار) کا مقابلہ کرنے کی ضرورت محسوس ہو رہی ہے۔

امید ہے کہ پاکستان میں علمائے کرام اور عمائدین ایسے واقعات کی روک تھام اور ان کے اسباب سے نمٹنے کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی اس دہشت گردانہ جنایت کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس المناک واقعے کے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنے دوست ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کی مسلمان ملت کو بھی اس دردناک موقع پر تعزیت پیش کرتی ہے۔ اور بارگاہ رب العزت میں شہداء کے لیے رحمت و مغفرت، زخمیوں کے لیے جلد صحتیابی اور شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتی ہے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی

6 اپریل 2022

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

مجمع جهانی اهل‌بیت (ع)

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
5-3=? کد امنیتی