1444 ہجری کے اربعین میں "اہل بیت (ع) اسمبلی عراق" کی سرگرمیوں کی رپورٹ

"اہل بیت (ع) اسمبلی عراق" کے ڈائریکٹر نے بیان کیا: اس سال ہم نے نجف کربلا کے راستے میں 833 ستون پر اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا موکب قائم کیا نیز مجمع کے اس موکب کے ساتھ عاشورا بین الاقوامی فاؤنڈیشن کا موکب بھی لگایا گیا۔

عراق میں ہر سال کی طرح اس سال بھی دینی، تبلیغی، امدادی، صحت، خدمات اور سیکیورٹی کے مراکز اور ادارے لاکھوں زائرین کو ضروری خدمات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے تھے۔
"اہل بیت (ع) اسمبلی عراق" اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی سے متعلق مقامی اسمبلیوں میں سے ایک ہے جو عراق میں ہر سال ملکی اور غیر ملکی زائرین کو ہر طرح کی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
اس اسمبلی کے ڈائریکٹر نے اس سال کی سرگرمیوں کے بارے میں کہا: امام زمان علیہ السلام کی برکت سے ہم اس سال 1444 ہجری کے ایام اربعین میں زائرین کو ثقافتی اور خدماتی شعبوں میں سرگرمیاں انجام دینے میں کامیاب ہوئے۔

ff1ceadd-3698-435c-8cea-beda3a3d593b.jpg


حجۃ الاسلام والمسلمین "پہلوان زادہ بہبہانی" نے جو ابنا کے نامہ نگار سے گفتگو کر رہے تھے، مزید کہا: "اس سال ہم نے نجف کربلا کے راستے ستون 833 پر اہل بیت(ع) اسمبلی عراق کا موکب قائم کیا۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: اسمبلی کے موکب کے علاوہ ہم نے "عاشورا بین الاقوامی فاؤنڈیشن" کا موکب بھی لگایا۔
" زیارت اربعین اور عاشورا کی تقسیم"، "مذہبی اور ثقافتی بروشرز کی تقسیم"، " اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی کتابوں کی نمائش"، "مرحوم آیت اللہ آصفی کی کتابیں"، "علماء کی تبلیغی سرگرمیاں" امام حسین (ع) کے قیام کا فلسفہ، مقاصد اور نتائج" اور "شبہات اور شرعی مسائل کے جوابات" ان ثقافتی خدمات میں سے تھے جو ان دونوں موکبوں میں زائرین کو پیش کیے گئے۔

fa1ceadd-3698-435c-8cea-beda3a3d593b.jpg


جناب بہبہانی نے ان دونوں موکبوں کی فلاحی خدمات کی طرف اشارہ کیا اور کہا: اس سال مختلف ممالک سے لاکھوں زائرین کی موجودگی کی وجہ سے ایک "حقیقی بحران" پیدا ہوا اور وہ پینے کے پانی کی اشد ضرورت تھی۔ پچھلے سالوں میں موکبوں نے اپنی سرگرمیاں 8 اور 10 صفر کے درمیان شروع کی تھیں لیکن زائرین کی بڑی تعداد کے باعث اس سال پہلی صفر سے موکبوں نے اپنی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں۔ اس لیے پینے کے پانی کا مسئلہ بڑا بحران بن گیا۔ اس سلسلے میں، عاشورہ انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے تعاون سے، ہم نے بڑی مقدار میں پیک کیا ہوا سینیٹری واٹر خریدا، اور مختلف موکبوں میں اس کے کئی ہزار کارٹن تقسیم کئے۔
انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا: زائرین کے لیے طبی امداد، ضروری دوائیں اور مرہم پٹی وغیرہ عاشورا فاؤنڈیشن کے تعاون سے کربلا اہل بیت(ع) یونیورسٹی کی اربعین کلینک کی طرف فراہم کیا گیا ۔
بہبہانی نے اسمبلی اور عاشورا فاؤنڈیشن کے دونوں موکبوں کے فعال خادمین کے بارے میں کہا: "حیات الزہرا (س) تہران" کے تقریباً ستر اراکین جناب "رضا الماسی" کی سرپرستی میں تمام مشکلات اور پریشانیوں کے باوجود یہاں موجود رہے اور زائرین کو خدمات فراہم کیں۔
اہل بیت (ع) اسمبلی عراق کے ڈائریکٹر نے نداء الاقصیٰ موکب کے ساتھ تعاون کا ذکر کیا اور کہا: ہمارے دونوں موکب "اہل بیت (ع) یونیورسٹی کربلا" کی مرکزی عمارت کے پاس قائم تھے۔ اس یونیورسٹی نے اربعین زائرین کا استقبال کرنے اور ایک کلینک قائم کرنے کے علاوہ، نداء الاقصیٰ موکب کی میزبانی کی۔ جس میں اہل سنت کے علماء اور کارکنان موجود تھے، جو فلسطین، لبنان اور شام سے اربعین کی زیارت میں اپنے شیعہ بھائیوں کی خدمت کے لیے آئے تھے۔


حجۃ الاسلام والمسلمین بہبہانی نے مزید کہا: اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ "رمضانی"، سپریم کونسل کے سربراہ آیت اللہ "اختری" اور نائب سربراہ آیت اللہ "دری نجف آبادی" نے نداء الاقصیٰ موکب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نظر دهید

شما به عنوان مهمان نظر ارسال میکنید.

مجمع جهانی اهل‌بیت (ع)

مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام)، به عنوان یک تشکل جهانی و غیردولتی، از طرف گروهی از نخبگان جهان اسلام تشکیل شده است. اهل‎بیت(علیهم‎السلام) به این دلیل بعنوان محور فعالیت انتخاب شده‎اند که در معارف اسلامی در کنار قرآن، محوری مقدس را که مورد پذیرش عامه مسلمین باشد، تشکیل می‎دهند.
مجمع جهانی اهل‎بیت(علیهم‎السلام) دارای اساسنامه‎ای مشتمل بر هشت فصل و سی و سه ماده است.

  • ایران - تهران - بلوارکشاورز - نبش خیابان قدس - پلاک 246
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

تماس با ما

موضوع
ایمیل
متن نامه
4*1=? کد امنیتی