اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل نے ایک پیغام جاری کر کے اہل بیت(ع) اسمبلی پاکستان کے سابق سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین سید قاضی نیاز نقوی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔
آیت اللہ رمضانی کے تعزیتی پیغام کا ترجمہ کچھ یوں ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
إنا لله و إنا إلیه راجعون
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی جنرل کونسل کے رکن، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر، انقلابی اور خدمتگزار عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین "سید قاضی نیاز نقوی" کے نقصان پر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔
مرحوم نے اپنی پوری زندگی تعلیمات اہل بیت(ع) کو عام کرنے کی غرض سے پاکستان کے حوزات علمیہ کو بے بہا خدمات پہنچائیں اور اسلامی اتحاد کے استحکام اور ملک میں تکفیری ٹولیوں کے خلاف جد و جہد میں پیش پیش رہے۔
اہل بیت(ع) اسمبلی پاکستان کی سربراہی کے طور پر کئی سال شیعیان پاکستان کے لیے علمی، ثقافتی اور تبلیغی سرگرمیاں انجام دیں۔
ہم اس عظیم المرتبت عالم دین کے انتقال پر علماء، حوزات علمیہ اور پاکستان میں پیروان اہل بیت(ع) خصوصا آیت اللہ علامہ حافظ علی ریاض حسین نقوی اور حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید محمد نقوی النجفی نیز مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوئے بارگاہ رب العزت سے مرحوم کے لیے مغفرت و رضوان الہی اور پسماندگان کے لیے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں۔
رضا رمضانی
سیکرٹری جنرل اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی