استاد محمد تقی انصاریان کی وفات پر عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کا تعزیتی پیغام

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے خادم قرآن و عترت اور ترجمے اور نشر و اشاعت کے میدان کے تجربہ کار استاد الحاج محمد تقی انصاریان کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔

 عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رمضانی نے بین الاقوامی سطح پر تعلیمات اہل بیت(ع) پر مشتمل کتب کی نشر و اشاعت کے میدان میں سرگرم عمل استاد الحاج محمد تقی انصاریان کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کیا جس کا متن حسب ذیل ہے:
باسمیہ تعالیٰ
قرآن و عترت کے سچے خادم، ترجمے اور نشر و اشاعت کے پیشرو، تعلیمات ثقلین کے مبلغ، استاد الحاج محمد تقی انصاریان کی وفات حسرت آیات سے بین الاقوامی سطح پر اسلامی تعلیمات کی ترویج کو صدمہ پہنچا۔
"انصاریان" کے مشہور اشاعتی ادارے کی تاسیس اور حدیث کے شعبے میںع مختلف زبانوں اور دنیا کے مختلف ممالک میں تالیف، ترجمے اور اسلامی کاوشوں کی نشر و اشاعت نے حالیہ چند عشروں میں استاد مرحوم کو عالمی سطح پر علم و ثقافت کے اہم ترین بانیوں کے زمرے میں قرار دیا تھا۔
نیز جو خدمت انھوں نے قرآن کریم، نہج البلاغہ، صحیفۂ سجادیہ کی اشاعت اور ان مقدس متون کی نشر و اشاعت میں سرانجام دی ہے، فقید المثال ہے۔
عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے - دنیا کی پچاس سے زائد زبانوں میں اسلامی کتابوں کی تحقیق، ترجمے، اشاعت اور تقسیم کے حوالے سے ایک دیرپا اور وسیع کارکردگی کے حامل - اشاعتی ادارے کے ساتھ انصاریان پبلکیشنز کا قریبی تعاون بھی علمی اور تبلیغی اداروں کے باہمی تعاون کے حوالے سے قابل تقلید مثال ہے۔
مجھے مرحوم کی تابندہ زندگی کے آخری مہینوں میں ان کی فکرمندیاں براہ راست سننے اور اس تقدیر ساز شعبے میں اس علمی اور ثقافتی شخصیت کے ساتھ بات چیت کی توفیق ملی۔
میں اس ناقابل تلافی پر حوزات علمیہ، ترجمے اور نشر و اشاعت سے وابستہ شخصیات، مرحوم کے پسماندگان، دوستوں، اعزہ و اقارب کو تعزیت پیش کرتا ہوں۔
میں درگاہ رب متعال سے التجا کرتا ہوں کہ مرحوم مغفور کے درجات کو بلند فرمائے، انہیں اپنے موالی اور سادات (علیہم السلام) کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وإنا لله وإنا إلیه راجعون
سیکریٹری جنرل
رضا رمضانی

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
6+6=? Captcha