افغانستان اور نائیجیریا میں عزاداروں پر کئے گئے حملوں کے خلاف اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا ردعمل

Thursday, 11 August 2022

اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان میں افغانستان اور نائیجیریا میں حسینی عزاداروں کے ایک گروہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

افغانستان اور نائیجیریا میں عزاداروں پر کئے گئے حملوں کے خلاف اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کا ردعمل
 اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان میں افغانستان اور نائیجیریا میں حسینی عزاداروں کے خلاف جرائم کی شدید مذمت کی ہے اور اس اقدام کو فرقہ وارانہ اور گروہی اختلافات کا نتیجہ اور مذہبی جنگ پیدا کئے جانے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔
اسمبلی نے تمام شخصیات، اسلامی ممالک کے سربراہان، اداروں اور غیر سرکاری تنظیموں، علمائے کرام، حکام اور وکلاء، بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی حقوق اور اقوام متحدہ اور اس کے سیکرٹری جنرل سے ان واقعات کی سخت ترین شکل میں مذمت کا مطالبہ کیا ہے۔

اس بیان کا متن حسب ذیل ہے:

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

"و من قتل مظلوما فقد جعلنا لولیه سلطانا"
حضرت اباعبد اللہ الحسین علیہ السلام، ان کے اعزاء و اقرباء اور اصحاب باوفا کی شہادت کے غمناک ایام میں جہاں پوری دنیا میں عاشقان اہل بیت(ع) عزاداری و ماتمداری میں مصروف ہیں بدقسمتی سے بعض ممالک میں عزاداروں کو ظلم و ستم اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور خاص طور پر افغانستان اور نائیجیریا میں عزاداروں پر حملہ کر کے کئی عزاداروں کو شہید کر دیا گیا جن میں نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے رہنما علامہ شیخ زکزاکی کا بھتیجا محسن ماداماسی بھی شامل ہے مسلسل پانچ سال سے نائجیرین پولیس یوم عاشور کر عزاداروں پر تشدد کرتی اور انہیں شہید اور زخمی کرتی آ رہی ہے۔
نائیجیریا کی وہابی صفت پولیس جو اپنے پلید مقاصد کی خاطر ہر سال اس طرح کے بہیمانہ اقدامات کا ارتکاب کر رہی ہے اس کا مقصد ملک میں فرقہ وارانہ اختلافات کو ہوا دینا اور مذہبی جنگ پیدا کرنا ہے۔
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی اپنے ذاتی فریضہ کے تحت اس طرح کے مجرمانہ اور دھشتگردانہ اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے سربراہان، غیرسرکاری اداروں اور تنظیموں، علمائے کرام، مراجع عظام، وکلاء، بین الاقوامی تنظیموں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ و اس کے سیکرٹری جنرل سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ ان واقعات کو سخت ترین الفاظ میں مذمت کریں اور اس سلسلے میں ضروری احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے ان ممالک کے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے قانونی اور انسانی حقوق سے محروم نہ ہوں۔
"و سیعلم الذین ظلموا ای منقلب ینقلبون"
اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

Leave a comment

You are commenting as guest.

Ahl Al-Bayt World Assembly

The Ahl al-Bayt World Assembly  is an international non-governmental organization (INGO) that was established by a group of Shiite elites under the supervision of the great Islamic authority of the Shiites in 1990 to identify, organize, educate and support the followers of Ahl al-Bayt.

  • Tehran Iran
  • 88950827 (0098-21)
  • 88950882 (0098-21)

Contact Us

Issue
Email
The letter
2+2=? Captcha